دنیا
14 مارچ ، 2012

امریکی صدراورخاتون اول کی برطانوی ہم منصبوں کی مہمان نوازی

امریکی صدراورخاتون اول کی برطانوی ہم منصبوں کی مہمان نوازی

واشنگٹن… برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اپنی اہلیہ کے ساتھ تین روزہ دورے پر امریکا پہنچے ہوئے ہیں اور یہاں امریکی صدراورخاتون اول ان کی خوب مہمان نوازی کررہے ہیں۔ ریاست ہائے متحدہ امریکا جس کاسکہ دنیامیں چلتاہے، جس کے صدر کی مرضی سے دنیا کے بڑے بڑے فیصلے طے پاتے ہیں ،اورحکومتیں بھی بدل جاتی ہیں ،وہی صدراور اس کی اہلیہ آج کل ٹورگائیڈ بنے ہوئے ہیں ،اورکیوں نہ بنیں ،برطانوی وزیراعظم اگر اپنی بیوی کے ساتھ امریکا پہنچ جائے تو پھر مہمان نوازی میں کوئی کسر بھی نہیں رہنی چاہیے ۔ اوباما ،کیمرون کو باسکٹ بال میچ دکھانے ڈیٹن لے گئے ،جہاں وہ خوشی خوشی برطانوی وزیراعظم کو اس کے کھیل کے بارے میں مختلف باتیں بتاتے رہے۔ موقع سے فائدہ اٹھاکر وہاں موجود شائقین نے بھی فوراً تصویریں کھنچواناشروع کردیا۔ امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے بھی مسز کیمرون کو بورنہیں ہونے دیا انہیں ساتھ لے کر ٹینس کھیلنے پہنچ گئیں۔ اس کے علاوہ مشیل اوبامانے بچوں کے ساتھ باسکٹ بال بھی کھیلی اور گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

مزید خبریں :