14 مارچ ، 2012
اسلام آباد … مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے ہے ضروری نہیں کہ حکومت کا پانچواں سال پورا ہو، کسی بھی وقت انتخابات ہوسکتے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے حکومت کا پانچواں سال پورا ہو یہ ضروری نہیں، کبھی بھی عام انتخابات ہوسکتے ہیں، جے یو آئی کسی بھی دور میں کسی اسکینڈل کا حصہ نہیں بنی۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے جب منصب سنبھالا تو وہ بھارت کے ساتھ ضرورت سے زیادہ آگے بڑھ گئے تھے، پاکستان کی داخلی اور خارجی سطح پر کوئی حکمت عملی نہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کا مسئلہ عالمی نوعیت کا ہے، کرپشن کو ہم ایک دوسرے کے خلاف الزامات کیلئے استعمال کرتے ہیں۔