پاکستان
14 مارچ ، 2012

ایوان صدر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، وزیراعظم اور آرمی چیف بھی شریک

ایوان صدر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، وزیراعظم اور آرمی چیف بھی شریک

اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہورہا ہے جس میں وزیراعظم گیلانی اور آرمی چیف جنرل کیانی بھی شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہورہا ہے جس میں نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق امور پر مشاورت کی جاری ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سربراہ پاک فوج جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی شریک ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں قومی سلامتی اور سرحدوں کی صورتحال پر غور کے ساتھ امریکی ڈرون طیاروں کے حملوں سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :