پاکستان
14 مارچ ، 2012

ملک میں آئین کی حکمرانی کا سہرا وکلاء کو جاتا ہے، جسٹس افتخار چوہدری

ملک میں آئین کی حکمرانی کا سہرا وکلاء کو جاتا ہے، جسٹس افتخار چوہدری

اسلام آباد … چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ منتخب نمائندے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں، ملک میں آئین کی حکمرانی کا سہرا وکلاء کو جاتا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اسلام آباد میں وکلاء کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ بینچ اوربار کی ذمہ داری ہے کہ جمہوری اداروں کو مضبوط کریں، کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں اس کے آگے دیوار بن جائیں۔جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں وکلاء کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، ماضی قریب میں ایک فوجی آمر نے آئین پاکستان کو سبوتاژ کیا، وکلاء نے آئین کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کی کوششوں سے آئین کی حکمرانی بحال ہوئی، انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء لگن اور دیانت داری سے کردار ادا کریں۔

مزید خبریں :