28 جولائی ، 2013
کیف… روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور یو کرائن کے صدر ویکٹوریا نو کوویچ کے درمیان کیف میں ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات روس میں عیسائیت اپنانے کے 1025سال مکمل ہونے پر یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں منعقد ہونیوالی تقریب کے موقع پر ہوئی۔ اس تقریب میں شرکت کیلئے روسی صدر کیف آئے ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوکرائن کے صدر ویکٹوریا لوکوویچ نے تقریب میں شرکت پرروسی صدر پوٹن کا شکریہ ادا کیا۔ پوٹن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ روس اور یو کرائن کی مشترکہ تقریب ہے جودونوں ملکوں کے عوام کی یکجہتی کا ثبوت ہے ۔پوٹن نے کہاکہ وہ یوکرائن میں قیام کے دوران یوکرائن کے رہنما ؤں کیساتھ دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں اور سلامتی کے بارے میں مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کرینگے ۔