19 جنوری ، 2012
نوشہرہ… مہمند ایجنسی کے سینئر صحافی مکرم خان کے بہیمانہ قتل کے خلاف نوشہرہ کے صحافی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ صحافیوں کی احتجاجی ریلی نوشہرہ پریس کلب سے نکلی اور مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے شوبرا چوک پہنچے۔ اس دوران صحافیوں نے مکرم خان کے قتل کے خلاف نعرے بازی کی، اور اس قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری، صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور آزادی صحافت کے حق میں نعرے بازی کی شوبرا چوک کے مقام پر ایک گھنٹہ روڈ بھی بلاک رہا۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں مکرم خان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اور اسے آزادی صحافت پر ضرب قرار دیا۔ مقررین نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ صحافی کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرارواقع سزادیا جائے۔ تاکہ دوبارہ ایسا واقعہ رونما نہ ہوں۔ اور صحافی برادری کو تحفظ ملے۔