15 مارچ ، 2012
پشاور… پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ چوک میں ایک خود کش دھماکے میں ایس پی رورل پشاور کالام خان شہید ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق ایس پی رورل کالام خان اپنی گاڑی میں دفتر جا رہے تھے کہ پشتہ خرہ چوک کے قریب خود کش حملہ آور نے ایس پی کی گاڑی کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جس سے ایس پی کالام خان شہید ہوگئے جبکہ ان کے گارڈز اور ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں چھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے خود کش حملہ آور کے اعضاء بھی ملے ہیں۔