پاکستان
19 جنوری ، 2012

سپریم کورٹ: ملک قیوم کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ: ملک قیوم کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ آج سپریم کورٹ میں ملک قیوم کے وکیل وسیم سجاد نے استدعا کی کہ ملک قیوم قانون دان ہیں، ان کا معاملہ پاکستان بار کونسل کو بھیجا جائے، اور یہ کہ ملک قیوم بیرون ملک زیر علاج ہیں، انکے دل میں اسٹنٹ لگائے گئے ہیں، اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لوگ اسٹنٹ لگوا کر اگلے دن آجاتے ہیں، اسماعیل قریشی بھی پیش ہوئے، ملک قیوم کیوں نہیں ہو سکتے، ملک قیوم وکیل ہیں تو کیا قانون سے بالا تر ہیں؟ اس موقع پر جسٹس آصف نے ریمارکس دیئے کہ ملک قیوم نے حکومتی اجازت کے بغیر اختیارات سے تجاوز کیا۔

مزید خبریں :