پاکستان
03 اگست ، 2013

اسلام آباد ایئرپورٹ سرچ آپریشن کے بعد کلیئرقرار

اسلام آباد ایئرپورٹ سرچ آپریشن کے بعد کلیئرقرار

اسلام آباد…اسلام آباد ایئرپورٹ کو سرچ آپریشن کے بعد کلیئرقراردے دیا گیاہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق مسافروں کو ایئرپورٹ میں گاڑیاں لے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ رات گئے دہشت گردی کی دھمکیاں ملنے کے بعد اسلام آبادایئر پورٹ کورینجرزنے گھیرے میں لے لیا تھا جبکہ ایئر پورٹ جانیوالے ایک راستے کے علاوہ تمام راستے سیل کردئیے گئے تھے، ایئر پورٹ حکام نے دھمکیوں کے بعدایئر پورٹ میں تلاشی معمول کی کارروائی قرار دیا تھا جبکہ مسافروں کو ایئر پورٹ میں گاڑیاں لے جانے سے روک دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :