15 مارچ ، 2012
پشاور… پشاورکے علاقے میں پشتہ خرہ میں پولیس وین پر خود کش حملے اور ایس پی کالام خان کی شہادت کے بعد شہر کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن عتیق اللہ وزیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ پشتہ خرہ خود کش دھماکے کے بعد شہر کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ تھانوں کی سیکورٹی بھی بڑھادی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ تھانوں کی عمارتوں کی چھتوں پر بھی پولیس اہلکار دیوٹی دے رہے ہیں۔دوسری جانب فرنٹئیر کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر کے قریب بھی سیکورٹی الرٹ کردی گئی ہے اور ایف سی پلازے کی دکانیں بھی بند کردی گئی ہیں۔