پاکستان
15 مارچ ، 2012

سوئز بینکوں سے مبینہ 1کروڑ 20لاکھ ڈالرز واپسی کی درخواست خارج

سوئز بینکوں سے مبینہ 1کروڑ 20لاکھ ڈالرز واپسی کی درخواست خارج

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی قیادت کے حوالے سے ماضی کی وہ ایک درخواست خارج کردی ہے جس میں سوئس بنکوں سے تقریبا سوا کروڑ ڈالر واپس منگوانے کی استدعا کی گئی تھی۔ ضیاء الدین انصاری نامی شہری نے 1997ء میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہاتھاکہ سوئس بنکوں میں پاکستان کے 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر موجود ہیں، چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے آج اس مقدمہ کی سماعت کی ، چیف جسٹس نے درخواست گزار وکیل سے کہاکہ این آر او عملدرآمد کیس میں عدالت پہلے ہی آرڈر کرچکی ہے، اس لئے اس کیس پر مزید زور نہ دیا جائے ، درخواست گزار وکیل کا کہناتھاکہ کیس کا تعلق کوٹیکنا سے بھی ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ سیاسی لوگوں کو بدنام نہ کریں، بے بنیاد مقدمہ بازی نہ کی جائے، بعد میں عدالت نے درخواست خارج کردی۔

مزید خبریں :