پاکستان
03 اگست ، 2013

اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے،خورشید شاہ

اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے،خورشید شاہ

اسلام آباد…قائد حزب سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ حکومت نے اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کی کوشش کی تومزاحمت کریں گے۔ ا نہوں نے حکومت سے سوال کیاہے کہ کتنے پارلیمینٹیرینزعمرے پرگئے یااعتکاف کیلئے بیٹھے ؟ سید خورشید شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ حکومت نے صدارتی انتخاب کے التوا ء کی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ الیکٹورل کالج کے ممبران کی بڑی تعداد 6 اگست کو عمرہ پر ہو گی یا اعتکاف میں بیٹھی ہو گی،بتایا جائے کہ اس وقت کتنے ارکان سینٹ، صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی اعتکاف بیٹھے ہیں یا عمرہ پر گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک وزیر کے بیان کے مطابق حکومت اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کرکے 21 ویں ترمیم لانے کا ارادہ رکھتی ہے، ایساکرنے کی کوشش پر مزاحمت کریں گے۔

مزید خبریں :