پاکستان
03 اگست ، 2013

پشاورمیں سیلاب کی بڑی وجہ تجاوزات کا قیام ہے ،شاہ فرمان

 پشاورمیں سیلاب کی بڑی وجہ تجاوزات کا قیام ہے ،شاہ فرمان

پشاور…خیبرپختوں خواکے وزیراطلاعات شاہ فرمان نے کہا ہے کہ پشاورمیں سیلاب کی بڑی وجہ تجاوزات ہیں بڈھنی نالہ سمیت دوسرے مقامات پرپلوں اور پشتوں کی سطح بلند کی جائے گی۔ پشاورمیں سیلاب سے متاثرہ علاقے کے دورے میں میڈیاسے گفتگومیں صوبائی وزیراطلاعات شاہ فرمان کا کہناتھا کہ پشاورمیں سیلاب کی بڑی وجہ تجاوزات ہیں ان کا کہناتھا کہ متاثرین کی تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں اوران کی بحالی پرپوری توجہ دی جائیگی ان کا کہناتھا کہ انتظامیہ نے بروقت کاروائی کرکے متاثرین سیلاب کوامداد فراہم کی۔

مزید خبریں :