03 اگست ، 2013
پشاور…وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے مشیرضیاء اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ شہر میں سیلاب کی بڑی وجہ سابق دور حکومت کی کرپشن ہے۔ مشیر وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا ضیاء اللہ آفریدی نے اے این پی کے مرکزی رہنما غلام بلور کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سال2010 میں اے این پی نے سیلاب زدگان کے کروڑوں روپے ہڑپ کر لیے تھے تو اس وقت غلام بلور کہا ں تھے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہر میں سیلاب کی وجہ سابق دورحکومت کی کرپشن ہے جس کی وجہ سے تجاوزات میں کمی کے بجائے اضافہ ہی ہوا ہے۔غلام بلور کے بیان کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے تمام وزراء دن رات امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیتے رہے ہیں۔