پاکستان
15 مارچ ، 2012

بلوچستان سے اغواء سوئس جوڑا میران شاہ سے بازیاب

بلوچستان سے اغواء سوئس جوڑا میران شاہ سے بازیاب

اسلام آباد… بلوچستان کے علاقے لورالائی سے اغواء کیے جانے والے سوئٹزرلینڈ کے جوڑے کو میران شاہ کے علاقہ سے بازیاب کرانے کے بعد پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجرجنرل اطہرعباس نے سوئس جوڑے کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سوئس جوڑے کو میران شاہ سے بازیاب کروانے کے بعد پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔سوئزرلینڈ کے 31 سالہ اولیور ڈیوڈ اور 29 سالہ دانیلہ وڈمیر کو یکم جولائی 2011 کو بلوچستان میں لورالائی کے علاقہ سے اغواء کرلیا گیا جس کے بعد کالعدم تحریک طالبان نے انکے اغواء کی ذمہ داری قبول کی،گذشتہ سال اکتوبر میں ہی دو ویڈیوز منظرعام پر آئیں جن میں انہیں طالبان کی حراست میں دکھایا گیا اور سوئس جوڑے نے عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست کی،اس سوئس جوڑے کو کس طرح سے بازیاب کروایا گیا یا ان کے لیے سوئس حکومت یا کسی اور شخص نے تاوان ادا کیا،اب تک کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی،پاک فوج کی طرف سے صرف یہ تصدیق کی گئی کہ دونوں افراد کو میران شاہ سے پشاور منتقل کردیا گیا ہے اور ان دونوں کی صحت تسلی بخش ہے۔

مزید خبریں :