پاکستان
19 جنوری ، 2012

پشاور ہائیکورٹ:سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور سوشل ویلفیر کو توہین عدالت کا نوٹس

پشاور… پشاور ہائی کورٹ نے محکمہ فلاح و بہبود کے افسر کو ترقی دینے سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکریٹری سوشل ویلفیر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔سوشل ویلفئر کے افسر سجاد حسین کی درخواست کی سماعت ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کی۔ عدالت نے گزشتہ پیشی پر صوبائی حکومت کو حکم دیا تھا کہ درخواست کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی جائے جس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔ جس پر عدالت نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکریٹری سوشل وئلیفر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا۔ سجاد حسین کا موقف ہے کہ وہ بطور گریڈ سترہ افسر سوشل ویلفئر میں کام کرتا ہے اور سینیارٹی کے مطابق اس کی ترقی گریڈ اٹھارہ میں ہونا تھی جو نہیں ہوسکی ہے جس کے خلاف انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

مزید خبریں :