15 مارچ ، 2012
خار… تحصیل ماموند کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ ہتھیار ، گولہ بارود اور بم برامد کرلئے ۔کارروائی میں تین شدت پسند بھی گرفتارکرلئے گئے ہیں۔ باجوڑ ایجنسی میں کمانڈ نٹ باجوڑ اسکاوٹس کر نل محمد شکیل جنجوعہ نے صدرمقام خار میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ سیکیورٹی فورسز نے تحصیل ماموند کے علاقوں، بانڈہ اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بڑی مقدارمیں اسلحہ اور ہتھیار برامد کی ہیں۔کمانڈ نٹ باجوڑ اسکاوٹس کر نل محمد شکیل جنجوعہ نے بتایاکہ سیکیورٹی فورسز کے جانب سے سرچ اپریشن کے دوران پکڑے جانے والے اسلحہ اور ہتھیارو ں میں روسی ساخت کے کلاشنکوف رائفل،راکٹ لانچر، راکٹ کے گولے۔ 12.7ایم ایم گن۔14.5 ایم ایم گن،توپ کے گولے، مارٹر گولے اور سیکڑوں کی تعداد میں بم اور گولہ بارود کا ایک بڑا زخیر شامل ہیں۔ اس موقع پر سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران اور عسکر یت پسندوں سے پکڑے گئے اسلحہ اور گولہ بارود علاقہ کا دورہ کرنے والے صحافیوں کو دکھائے۔ کاروائی کی دوران تین مشتبہ عسکر یت کوگر فتا رکر کے نامعلوم مقا م کو منتقل کو کردیا ہے۔