پاکستان
15 مارچ ، 2012

میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس، زاہد بخاری کی منصور اعجاز پر جرح

میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس، زاہد بخاری کی منصور اعجاز پر جرح

لندن/اسلام آباد… میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس اسلام آباد اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں بیک وقت جاری ہے۔ سابق سفیر حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری نے میمو کیس کے مرکزی کردار منصور اعجاز پر جرح شروع کر دی ہے۔ اس سے قبل پاکستانی ہائی کمیشن آمد پر زاہد بخاری نے کہا کہ وہ کیس کے مرکزی کردار منصور اعجاز کی پاکستان سے دشمنی ثابت کردینگے۔ میڈیا سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں حسین حقانی کا سچ ثابت کرنے کیلیے کمیشن کے سامنے پیش ہو رہا ہوں، کمیشن کے سامنے منصور اعجاز کی پاکستان دشمنی ثابت کرونگا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلیک بیری کی سم کا گم ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں، منصور اعجاز کے ذہن میں سازش تھی اس لئے سم سنبھال کر رکھی۔

مزید خبریں :