15 مارچ ، 2012
گجرات… وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اب اگر ترقی کرنی ہے تو صرف اور صرف میرٹ سے ہی پاکستان کو آگے لے جایا جاسکتا ہے۔گجرات یونیورسٹی میں طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی اور لاہور سے لیکر پشاور تک وسائل کی بھر مار ہے، نیوکلیئر پاور ہونے کے باوجود ہم گداگروں جیسی زندگی گزاررہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی لوٹ مار کا بازار گرم ہے، جتنی کرپشن ان چار سالوں میں ہوئی، پچھلے 60سالہ تاریخ میں نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اب اس نوجوان نسل کوہی لیپ ٹاپ کے ذریعے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے طلبہ میں پونے چار ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔