کھیل
15 مارچ ، 2012

سری لنکا کا پاکستان کو 189رنز کا ہدف

سری لنکا کا پاکستان کو 189رنز کا ہدف

ڈھاکا…ایشیا کپ کرکٹ کے ایک میچ میں پاکستانی بالرز کی عمدہ کارکردگی کے باعث سری لنکا نے میچ جیتنے کیلئے 189رنز کا ہدف دیا ہے۔شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے تیسرے میچ میں سری لنکن کپتان مہیلاجے وردنے نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کو پہلا نقصان 33 کے مجموعی اسکور پر اس وقت اٹھانا پڑا جب جے وردنے 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور ایک موقع پر صرف 65 رنز پر4 وکٹیں گرچکی تھیں تاہم سنگاکارا اور تھرنگا نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 96رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن قدرِ مستحکم کردی۔اوپل تھرنگا 57 رنز بناکر سعید اجمل کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔عمر گل نے کلاسیکارا کو آؤٹ کرکے ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں اپنی 150 وکٹیں مکمل کیں۔سنگاکارا 71 رنز بناکر اعزاز چیمہ کا شکار بنے۔ اس طرح سری لنکا کی پوری ٹیم 45.4 اوورز میں 188 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اعزاز چیمہ نے اپنے کیریئر کی بہترین بالنگ کرتے ہوئے 43 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔سعید اجمل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :