پاکستان
15 مارچ ، 2012

پشاور ہائیکورٹ کے نئے مستقل جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے حلف اٹھالیا

پشاور … پشاور ہائی کورٹ کے نئے مستقل ہونیوالے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، مستقل ججوں کی تعداد 6 ہوگئی ہےِ جبکہ مطلوبہ تعداد 20 ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے نئے مستقل ہونیوالے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، حلف برداری کی تقریب ہائی کورٹ میں منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس دوست محمد خان نے مستقل ہونے والے جج یحییٰ آفرید ی سے حلف لیا۔ جن کی منظوری گزشتہ روز صدر مملکت نے دی تھی۔ جسٹس یحییٰ آفرید ی کو ایک سال قبل بطور ایڈیشنل جج پشاور ہائی کورٹ تعینات کیا گیا تھا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کے مستقل ہونے کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں مستقل ججوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے جبکہ 6 ایڈیشنل جج کام کررہے ہیں جبکہ جسٹس فضل حق عباسی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں ججوں کی مطلوبہ تعداد 20 ہے۔

مزید خبریں :