15 مارچ ، 2012
کراچی … ہمارا کراچی ہمارا پاکستان کے تحت ناظم آباد میں بلدیہ عظمیٰ وسطی کے زیر اہتمام 5 روزہ پھولوں کی نمائش جاری ہے۔ ہمارا کراچی،ہمارا پاکستان کے تحت محکمہ باغات اور بلدیہ عظمیٰ وسطی کے تعاون سے 5 روز پھولوں کی نمائش کا اہتمام سینیٹر نسرین جلیل نے کیا، نمائش میں مختلف اقسام کے پھول اور پودے رکھے گئے ہیں۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سینیٹر نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ افراتفری کے اس دور میں شہریوں کیلئے اس طرح کی مثبت سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہئیں جو امن و امان قائم کرنے کے ساتھ شہریوں میں بھائی چارگی اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا جذبہ بھی پیدا کرتی ہے ۔