15 مارچ ، 2012
پشاور … خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے ایس پی رورل کالام خان کی نماز جنازہ پشاور پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔ پشاور کے پشتہ خرہ رنگ روڈ پر بم دھماکے میں شہید ہونے والے ایس پی رورل کالام خان کی نماز جنازہ کے موقع پر جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی صوبائی وزراء، اہم شخصیات اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس پی کالام خان کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی گئی۔