پاکستان
16 مارچ ، 2012

بھتہ اور پرچی مافیا کے خلاف ایم کیوایم کا آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

بھتہ اور پرچی مافیا کے خلاف ایم کیوایم کا آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

لندن. . . . بھتہ اور پرچی مافیا کے خلاف ایم کیوایم نے آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔لند ن اورپاکستان میں رابطہ کمیٹی کا مشترکہ ہنگامی اجلاس ہوا۔اجلاس میں رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی میں اور حق پرست عوام سندھ اسمبلی کے باہر بھتہ مافیا اور پرچی مافیاکے خلاف احتجاج کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جاگیر دار اور وڈیرے بھتہ مافیا کی حمایت کرنا چھوڑ دیں۔ہم سندھ میں امن ومحبت سے رہنا چاہتے ہیں۔ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ قائد ہمارے ہاتھ کھول دیں تاکہ ہم وڈیروں کی زبان میں ان کے بات کرسکیں۔جاگیر داروں کی ستائی ہوئی سندھی اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔

مزید خبریں :