16 مارچ ، 2012
کراچی.. . .. کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جعفریہ الائنس کے رہنما محسن رضوی شدید زخمی جبکہ ان کا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق جعفریہ الائنس کے رہنما اپنے بیٹے کے ہمراہ گاڑی میں گھر کی طرف جارہے تھے کہ پٹیل پاڑہ میں 2 موٹر سائیکلوں پر مسلح افرادنے ان پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں محسن رضوی اور ان کا بیٹا زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے بیٹا زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔محسن رضوی کو3 گولیاں لگی ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔واقعہ کے بعد پولیس افسران اسپتا ل پہنچ گئے ہیں۔