16 مارچ ، 2012
واشنگٹن. . . .امریکی عہدے دارکا کہنا ہے کہ ایران سے تیل کی درآمدجاری رکھنے پرامریکا بھارت پربھی پابندیاں لگاسکتاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا نے بھارت پر بھی پابندیاں لگانے کی دھمکی دی ہے۔ایک امریکی اعلیٰ عہدے دار نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بھارت ایران سے تیل کی خریداری میں کمی کرنے میں ناکام رہا ہے اس لیے اوباما انتظامیہ بھارت پر پابندیاں لگاسکتی ہے۔ان کاکہناتھاکہ بھارت امریکاکے ساتھ کیے گئے معاہدے کی پاسداری نہیں کررہااورایران کے ساتھ تجارتی روابط بڑھارہاہے جس پرامریکا کوسخت تشویش ہے ۔بھارت پر پابندیاں لگائے جانے کا فیصلہ 28 جون سے قبل کیا جاسکتا ہے۔