15 اگست ، 2013
ہیڈخانکی…دریائے چناب میں اس وقت اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کا بہاوٴ4لاکھ 5ہزارکیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ ہیڈ قادر آباد سے 2لاکھ 56ہزار کیوسک اورہیڈمرالہ سے 2لاکھ 32ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔ سیلاب سے گوجرانوالہ اور وزیر آباد کے مزید12دیہات زیر آب آگئے اور کئی ایکڑ پر کاشت فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق دریائے چناب میں 5 لاکھ کیوسک سیلابی ریلا گزرنے کا امکان ہے۔ ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ جو 2لاکھ99ہزارسے بڑھ کر 4لاکھ5ہزارکیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے۔ ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح 3لاکھ 80ہزارسے کم ہوکر2لاکھ 32ہزار ہوگئی ہے۔ ہیڈ قادر آباد میں پانی کی سطح 2لاکھ 56ہزار کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے۔ سیلابی ریلہ تونسہ بیراج سے ہوتے ہوئے ہیڈ تریموں کی طرف بڑھ رہاہے۔ میانوالی میں چشمہ بیراج پر دریائے سندھ میں پانی کے بہاوٴمیں کمی آرہی ہے۔ جس کے بعد پانی کی آمد5لاکھ82ہزار381اوراخراج5لاکھ66ہزار928کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔جناح بیراج میں پانی کی آمد4لاکھ11ہزار126کیوسک اور اخراج4لاکھ6ہزار726کیوسک ہے۔محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق سبی کی ناڑی ندی میں بھی طغیانی والی صورتحال ہے۔ اس وقت ناڑی ہیڈ ورکس سے 35ہزار کیوسک اور تلی ندی سے 8ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔