پاکستان
16 مارچ ، 2012

ملتان جانے والی پی آئی اے کی پروز میں بم کی جھوٹی اطلاع

کراچی… افضل ندیم ڈوگر… جدہ سے براستہ کراچی ملتان جانے والی پی آئی اے کی ایک پرواز کو بم کی اطلاع پر کراچی روک لیا گیا۔ تاہم اطلاع جھوٹی نکلی۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل کی پرواز پی کے 732 جدہ سے کراچی پہنچی تو ملتان ائیرپورٹ پر نامعلوم افراد نے اس جہاز میں بم رکھنے کی اطلاع دی جس پر کراچی میں حکام کو آگاہ کیا گیا اور پرواز کو کراچی میں روک لیا گیا جسے چیکنگ کے بعد کلئیر قرار دے دیا گیا۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق ملتان ائیرپورٹ پر سیکورٹی خدشات کی بنا پر پرواز کو کراچی میں روکا گیا تھا جہاز کے لئے ایسی کوئی دھمکی نہیں تھی۔ تاہم کلئیرنس ملنے کے بعد پرواز پی کے 732 ملتان کے مسافروں کو لے کر منزل کی طرف روانہ ہوئی۔

مزید خبریں :