19 جنوری ، 2012
لاہور… مسلم لیگ ن کے رہنما نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کو سوئس عدالتوں کو فوری خط لکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر کے استثنیٰ کا ذمہ عدالتوں نے لے لیا ہے۔ نواز شریف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بتایا جائے سوئس عدالتوں میں پیسے کس کے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ وکلا کہتے ہیں صدر کو استشنیٰ حاصل ہے جب کہ کچھ کا خیال ہے کہ ایسا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اور جعلی کیسز ہردور میں بنائے گئے ،خود ان پر ہائی جیکنگ کا کیس بنایا گیا ،، نواز شریف نے کہا کہ سیاسی نوعیت کے کیسز کی تحقیقات ہونی چاہئیں لیکن سوئس عدالتوں کے حوالے سے بنائے گئے کیسز غالبا صحیح طور پر بنائے گئے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کیخلاف کبھی کوئی کرپشن کا کیس نہیں بنایاگیا ۔