16 مارچ ، 2012
کراچی…اسٹیٹ بینک نے طویل مدتی سرمایہ کاری اسکیم میں ڈیری صنعت کو قرض کی منظوری دے دی ہے۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیری صنعت کو سستے قرض کی فراہمی کے لئے طویل مدتی قرض کی اسکیم میں شامل کردیا گیا ہے۔ سستے قرض کی اسکیم کے تحت دودھ کو خشک کرنے ، اسٹوریج، پروسیسنگ اور پیکیجنگ میں استعمال ہونے والی مشینیں خریدی جاسکیں گی۔اس اسکیم کا اطلاق مقامی اور درآمد کی گئی مشینوں پر ہوگا۔