16 مارچ ، 2012
پشاور… پشاور پولیس نے بینک ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کے دو ارکان گرفتار کرلئے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ڈکیتوں میں محسن اور عمران شامل ہیں جن کے قبضہ سے لو ٹی گئی ہزاروں روپے کی رقم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈکیت 22 فروری کو سنہری مسجد روڈ پر واقع نجی بینک میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث ہیں۔