پاکستان
16 مارچ ، 2012

پی آئی ڈی سی کے 2 اداروں میں کرپشن، کیسز نیب کو بھجوانے کا حکم

اسلام آباد … وفاقی وزیر پیدوار انور علی چیمہ نے گوجرانوالہ ٹول، ڈائیز اینڈ ماڈل سینٹر اور سیرامک ڈیولپمنٹ ٹریننگ سینٹر میں ہونے والی 48 کروڑ روپے کی کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات کیلئے کیسز نیب کو بھجوا نے کے احکامات جاری کردیئے۔ اسلام آباد میں چوہدری انور علی چیمہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے 2 ضلعی اداروں گوجرانوالہ ٹول، ڈائیز اینڈ ماڈل سینٹر اور سیرامک ڈیولپمنٹ ٹریننگ سینٹر میں کنسلٹنٹ کی تعیناتی اور ہیٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ، لیز کٹنگ مشین اور دیگر مشینری کی خریداری کی مد میں ہونے والی کرپشن کا سخت نوٹس لیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور قومی خزانے کو 48 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے والے افراد کو سزا دی جائے گئی۔ گوجرانوالہ ٹول، ڈائیز اینڈ ماڈل سینٹر میں کنسلٹنٹ کی تعیناتی نہ صرف بڈنگ کے بغیر کی گئی بلکہ اس نے کوئی کام بھی نہیں کیا اور اسے 20 لاکھ روپے سے زائد رقم بھی ادا کی گئی۔

مزید خبریں :