پاکستان
16 مارچ ، 2012

پبلک ٹرانسپورٹ سروس سمیت دیگر منصوبے شروع کردیئے، شہباز شریف

پبلک ٹرانسپورٹ سروس سمیت دیگر منصوبے شروع کردیئے، شہباز شریف

لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اداروں کے اشتراک سے عوام کو اعلیٰ معیار کی پبلک ٹرانسپورٹ سروس سمیت دیگر خدمات مہیا کرنے کا منظم پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔ بس ریپڈ ٹرانسپورٹ ٹرانزٹ سسٹم اور انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کے تحت 32 کلومیٹر طویل بس روٹ پر مسافروں کو ہر 10 منٹ بعد بس دستیاب ہوگی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کاہنہ سے کلمہ چوک تک منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، اگلے مرحلے میں شاہدرہ سے کلمہ چوک تک 11 کلومیٹر طویل ٹریک تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی بھی کرلی گئی ہے، پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر چونگ جو چوئی نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی ہے کہ عالمی کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار فضا مہیا کی جائے۔

مزید خبریں :