پاکستان
17 مارچ ، 2012

ایم کیو ایم نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کر دیا

ایم کیو ایم نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کر دیا

کرا چی. . . متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ صدرمملکت آصف علی زرداری کی جانب سے بھتہ اورپرچی مافیاکے خلاف سخت ایکشن کی یقین دہانی کے بعد ایم کیوایم کے سینیٹرزاورارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔کراچی سے ایم کیو ایم کے مرکز سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم کیوایم آج ہونے والے قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرے گی۔ جمعہ کے روزایم کیو ایم نے کراچی میں بھتاخوری کیخلاف آواز اٹھائی تھی اور صدر آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکااجلاس سے خطاب کے بائیکاٹ کابھی اعلان کیا تھا جبکہ گزشتہ شب صدرمملکت آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے فون پر رابطہ بھی کیا۔ ایم کیو ایم کے قائد نے گفتگو میں صدر مملکت سے کہا کہ کراچی میں عام شہری اورتاجربرادری بھتہ اورپرچی مافیاسے تنگ آچکی ہے ۔کاروبارتباہ ہورہا ہے ، اس بھتہ اورپرچی مافیاکے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے صدرمملکت سے کہاکہ ایم کیوایم پر عوام کابہت دباوہے لہٰذاآپ اس معاملے میں فوری مداخلت کریں اور کراچی میں معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے اس بھتہ اورپرچی مافیاسے شہریوں اورتاجربرادری کی جان چھڑائیں۔صدرآصف علی زرداری نیالطاف حسین کویقین دلایاکہ وہ اس صورتحال سے آگاہ ہیں اورانہوں نے ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کیلئے وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کو ہدایات جاری کردی ہیں۔صدرمملکت نے ایم کیو ایم کے قائد کوبتایاکہ وہ اس سلسلے میں خودبھی اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

مزید خبریں :