پاکستان
17 مارچ ، 2012

لاڑکانہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4افراد ہلاک

لاڑکانہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4افراد ہلاک

لاڑکانہ … لاڑکانہ میں دیرنہ دشمنی پر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹا بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق تحصیل رتو ڈیرو کے محلہ نادر شاہ میں سڈھایا قبیلے سے تعلق رکھنے والے تین افراد نے لعل محمد نامی شخص کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد لعل محمد کی اہلیہ شہما،بیٹا قربان اور گھر آئے دو مہمان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ لعل خان زخمی ہوگیا۔فائرنگ کے بعد تینوں ملزمان فرار ہوگئے۔زخمی ہونے والے شخص کو لاڑکانہ اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔پولیس کے مطابق ڈاہانی اور سڈھایا قبائل میں گزشتہ ایک سال سے دشمنی چلی آرہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 9 افراد جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔

مزید خبریں :