پاکستان
17 مارچ ، 2012

کوئٹہ:پولیس کے ناروا سلو ک کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے لک پاس کے قریب پولیس کے مبینہ ناروا رویے کے خلاف ٹرانسپورٹروں نے احتجاجا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردی۔ ٹرنسپورٹروں نے رکاوٹیں کھڑی کر کے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا ان کا الزام تھا کہ شاہراہ پر تعینات پولیس اہلکاروں کا رویہ ٹرانسپورٹروں کے ساتھ انتہائی خراب ہو تا ہے اور تلاشی کے بہانے انھیں تنگ کر کے مبینہ طور پر رشوت کا مطالبہ کرتے ہیں اگر کوئی ڈرائیور انھیں پیسے نہ دے تو انھیں مختلف حربوں سے تنگ کرتے ہیں۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے مسائل حل کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائٰیں۔ قومی شاہراہ بلاک ہونے کے باعث سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں، مسافروں کو شدید مشکلات کرنا پڑا۔

مزید خبریں :