17 مارچ ، 2012
سرگودھا… سرگودھا میں چوروں کی نانی کہنے پر اسکول ٹیچر کی ٹانگیں توڑنے والے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کا مزید 5روزہ ریمانڈ دے دیا گیا۔ انہیں آج صبح انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے استدعا کی کہ ملزم سے اسلحہ برآمد کرنا ہے لہذا مزید ریمانڈ دیا جائے۔ اس سے قبل اسلم مڈھیانہ کے خلاف مزید 6 عینی شاہدین نے اپنے بیان قلم بند کرادئے جبکہ خصوصی عدالت نے تشدد کے شکار اسکول ٹیچر کا دوبارہ میڈیکل کرانے کے احکامات بھی جاری کردیے۔