پاکستان
17 مارچ ، 2012

ملک بھر میں خشک موسم،بالائی علاقوں میں بارش

ملک بھر میں خشک موسم،بالائی علاقوں میں بارش

اسلام آباد… ملک بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بعض بالائی اور انتہائی شمالی علاقوں میں بارش اور ہلکی برف باری کرنے والا موسمی سسٹم متحرک بھی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملاکنڈ، ہزارہ ڈویژن ،کشمیر ، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش و ہلکی برفباری ہوئی، سب سے زیادہ بارش استور میں 7 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے زیادہ تر مقامات پر موسم خشک رہے گا تاہم ملاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر ، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور ہلکی برفباری ہوسکتی ہے، آئندہ چند روز تک ملک کے بیشتر مقامات پر بارش کا امکان نہیں ہے، آج ملک سے سب سے کم درجہ حرارت چترال میں منفی 3 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج صبح اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری، کراچی 21، لاہور 14، پشاور 13، کوئٹہ 10 سنٹی گریڈ رہا۔

مزید خبریں :