17 مارچ ، 2012
لاہور… لاہور میں پنجاب سپورٹس فیسٹیول کے زیر اہتمام خواتین کی سائیکل فن ریس مکمل ہو گئی۔ فاتح فضا نے مقررہ فاصلہ 46 منٹ پندرہ سیکنڈ میں طے کیا۔ خواتین کی بائیس کلومیٹر سائیکل فن ریس رنگ روڈ پر راوی پل سے شروع ہوئی اور ہربنس پورہ سے ہوتی ہوئی واپس راوی پل پہنچ کر ختم ہو گئی۔ ریس کی فاتح فضا ایک بھٹہ مزدور کی بیٹی ہیں انہیں پچاس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ فضا کا کہنا ہے کہ انہیں یہ ریس جیت کر بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے محنت تو کی تھی تاہم امید نہیں تھی کہ وہ پہلے نمبر پر آ جائیں گی۔ سائیکل ریس میں دوسری پوزیشن سدرہ نے حاصل کی۔