17 مارچ ، 2012
اسلام آباد… صدر زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے پہلے حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو منانے کی کوششیں زور پکڑ گئی ہیں اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اسحق ڈار کے چیمبر میں ملاقاتیں جاری ہیں۔ حکومتی وزیر خورشید شاہ نے مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ سینیٹر اسحق ڈار سے ملاقات کی ۔ حکومت سے مذاکرات کیلئے چودھری نثار اسحاق ڈار کے چیمبر میں پہنچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ وہ صدر کے خطاب کے دوران تعاون کریں۔