پاکستان
17 مارچ ، 2012

ہم نے آج تاریخ رقم کر دی، صدر زرداری کا پارلیمنٹ سے خطاب

ہم نے آج تاریخ رقم کر دی، صدر زرداری کا پارلیمنٹ سے خطاب

اسلام آباد… صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے آج تاریخ رقم کر دی۔ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جمہوری طور پر منتخب پانچویں بار پارلیمنٹ سے خطاب کرنیو الے پہلے صدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جمہوری ادارے کام کررہے ہیں اور توانا ہو رہے ہیں،ہم پاکستا نیوں کو اس پر فخر ہے، انہوں نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق سینٹ چیئرمین فاروق نائیک کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے نو منتخب سینیٹرز کو بھی مبارکباد پیش کی۔ صدر نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا آج ہم نے تاریخ رقم کر دی، انہوں نے ان تمام جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کیا۔ا نہوں نے کہا کہ ہمیں وراثت میں دہشت گردی اور جنگ ملی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اداروں نے زبردست کردار ادا کیا، ہم نے بے شمار چیلنجز کا مقابلہ کیا اور آگئے بڑھتے رہے،میں نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے اور آج وزیر اعظم مکمل طور پر بااختیار ہیں۔اپنے آدھے گھنٹے کے خطاب میں صدر نے کہا کہ آنیوالا سال انتخابات کا سال ہے، ہماری حکومت شفاف اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کنکرنٹ لسٹ ختم کی اور پارلیمانی خود مختاری دی،صوبوں اور وفاق میں عدم توازن ختم کیا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے، قبائلی علاقوں کو عدالتی نظام فراہم کیا، کالا ڈھاکہ کو ضلع کا درجہ دیا، گلگت بلتستان کو بااختیار بنایا، بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے اقدامات کیئے، ایف سی آر جیسے کالے قوانین کا خاتمہ کیا، افہما م و تفہیم کی پالیسی پر عمل کیا، قبائلی علاقوں میں پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ کا نفاذ کیا۔ صدر نے کہا کہ ہم بلوچستان سے ماضی میں کی گئی زیادتیوں پر معافی مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے افراط زر کو کنٹرول کیا اور25فیصد سے کم کر کے 11فیصد تک لے آئے، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام اور بہتری آنا شروع ہو گئی، ٹیکس ریونیوبڑھانے کیلئے اقدامات کئے گئے اور 2008سے لے کر اب تک ٹیکس ریونیو دگنا کر دیا، بلوچستان میں 11ہزار سے زائد اسامیاں پیدا کی گئیں، توانائی کا بحران ختم کر نے کیلئے متعدد منصوبے شروع کئے، کم مراعات یافتہ طبقے کی فلاح کیلئے اقدامات کئے گئے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ذریعے 60لاکھ خاندان کی مدد کی گئی، غربت کے خاتمے کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی ، 7ارب روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیئے اور متاثری علاقوں میں جی ڈی پی کا 2فیصد خرچ کیا، ہم نے 12ہزار عارضی ملازمین کو مستقل کیا، 7ہزار برطرف ملازمین کو بحال کیا،5لاکھ ملازمین کو انہی کے اداروں میں شیئرز دیے گئے، 3300میگاواٹ کو قومی گرڈ سسٹم میں شامل کیا گیا، چین، روس اور ترکی کے ساتھ کرنسی کے تبادلے کے معاہدے کیئے، بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر آرہے ہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات کیلئے پارلیمنٹ کی سفارشات کا انتظار ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم گیلانی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
Last Updated 2:29 pm

مزید خبریں :