پاکستان
17 مارچ ، 2012

صدر زرداری کے خطاب کے دوران اپوزیشن کے نعرے

اسلام آباد… پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر زرداری کے خطاب کے آغاز سے قبل ہی شور شرابا شروع ہو گیا جس کاجواب حکومتی بنچوں سے خیرمقدمی ڈیسک بجا کردیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن تہمینہ دولتانہ اور عابدشیر علی نے اسمبلی میں نعرے بازی کا آغاز کیا۔ انہوں نے لوٹ مار بند کرو ، جینے دو جینے دو، قوم کا پیسہ واپس لاؤ اور زرداری تیرے ضابطے ہم نہیں مانتے کے نعرے لگائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک موقع پر تہمینہ دولتانہ کے ہاتھ سے پوسٹر بھی چھین لیا ۔احتجاج میں جے یو آئی ف اور حاصل بزنجو بھی شامل رہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن کو شور شرابا نہ کرنے کی ہدایت کرتی رہیں جبکہ صدر زرداری مسکراتے رہے۔ بعد ازاں اپوزیشن نے صدر کے خطاب کے دوران واک آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :