پاکستان
17 مارچ ، 2012

آج صدر کیخلاف احتجاج میں اپوزیشن متحد تھی، چوہدری نثار

آج صدر کیخلاف احتجاج میں اپوزیشن متحد تھی، چوہدری نثار

اسلام آباد… قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ آج اپوزیشن نے صدر کے خطاب کے دوران احتجاج میں یک جہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، خواہ وہ قومی اسمبلی میں ہوں یا سینیٹ میں، سب نے مل کر احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ عوام بدحال ہورہی ہے اور صدر اپنے کارنامے بتا رہے ہیں،صدرنے سودے بازی،سوداگری اورڈیل میکنگ کاریکارڈقائم کیا ۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار آزاد میڈیا کو اسمبلی سے نکال دیا گیا، صدر کا بس چلے تو اسلام آباد سے تو کیا، ملک سے ہی باہر نکال دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری آنکھیں بھتہ خوری کے حوالے سے ڈرامہ کرنے والوں کو تلاش کر رہی تھیں، جو بعد میں اسی تنخواہ پر کام کرنے پر راضی ہو گئے، آج اس ملک کی بدحالی میں صدر کا ایک ایک اتحادی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ بھتہ خوری کس نے متعارف کرائی، خود کو کراچی کا بادشاہ کہلوانے والے عوام سے ڈرامہ کر رہے ہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ میڈیا ن لیگ کو مورد الزام ٹھہراتا ہے لیکن ن لیگ نے ہر قومی مسئلے میں دیوار کھڑی کی۔ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن کے ہاتھ میں ڈنڈانہیں ہوتا،جمہوری طریقہ اپناسکتے ہیں،آج پوری اپوزیشن نے صدرکے خطاب کابائیکاٹ کیا،اپوزیشن نے عوامی فلاح کے خلاف ہرحکومتی اقدام کی مخالفت کی۔ان کا کہنا تھا کہ ۔ آج اداروں کی بدحالی کا جو حال ہے، اس پر صدر کی تقریر پڑھ کر بہت حیرانی ہوئی، لگتا ایسا تھا کہ زرداری صاحب کسی اور پاکستان کا ذکر کر رہے تھے،عوامی خوشحالی کاذکرکرتے ہوئے صدرنے اصل مسائل کاذکرہی نہیں کیا، موجودہ پاکستان کو مسائل کاگڑھ بنادیاگیا اور اس کا مستقبل موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں غیر محفوظ ہوگیا،آزادعدلیہ کے ساتھ حکومت کاسلوک عوام کے سامنے ہے،۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم خاموشی سے صدر کا خطاب سنتے تو پاکستان اور عوام کے ساتھ زیادتی ہوتی۔چودھری نثار نے کہا کہ صدرنے سودے بازی،سوداگری اورڈیل میکنگ کاریکارڈقائم کیا اورصدرکے اتحادی بھی ان کی ساتھ سودے بازی میں لگے ہیں،حکومت کے اتحادیوں نے ہرمسئلے پراپناریٹ بڑھایا۔ایک سوال کے جواب میں ا نہوں نے کہا کہ جنرل پاشاکی ریٹائرمنٹ سے ایک بڑی انقلابی پارٹی یتیم ہوگئی۔
last updated 15:20

مزید خبریں :