17 مارچ ، 2012
پشاور… پشاور پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 12 کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق شرپسندوں نے پشاور کے نواحی علاقہ سربند میں سڑک کنارے بم نصب کررکھا تھا۔ 12 کلو وزنی بارودی مواد بم پریشر ککر میں رکھا گیا تھا۔ جسے بم ڈسپوزل یونٹ نے بروقت ناکارہ بناتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔