کاروبار
29 اگست ، 2013

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جلد ٹریژری بلز کی بھی تجارت ہو گی

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جلد ٹریژری بلز کی بھی تجارت ہو گی

کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جلد ہی شیئرز کی طرح ٹریژری بلز کی بھی تجارت ہوسکے گی،اسٹیٹ بینک کی رضا مندی سے اس سلسلے میں قائم خصوصی کمیٹی جلد قوانین متعارف کرائیگی۔کراچی اسٹاک ایکس چینج کے حالیہ دورے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹریژری بلز کی تجارت کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کی تھی جس میں کے ایس ای، اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے نمائندے شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں اس مقصد کیلئے بنیادی خدو خال طے کرلئے گئے ہیں جس کے تحت سرمایہ کار اسٹاک بروکر ز کیذریعے شیئرز کی طرح ٹی بلز کی بھی خرید و فروخت کرسکیں گے۔وزارت خزانہ سے حتمی منظوری کے بعد تین ماہ، 6 ماہ اور ایک سال کے ٹی بلز کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تجارت کیلئے دستیاب ہونگے۔

مزید خبریں :