17 مارچ ، 2012
اسلام آباد … پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس 20 مارچ کو طلب کرلیا گیا جس میں قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔ صدر زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20 مارچ کو طلب کیا ہے، اجلاس میں پاک امریکا تعلقات اور نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ امریکی افواج کی جانب سے پاکستان کی سلالہ چیک پوسٹ حملوں کے بعد سے دونوں ممالک میں تعلقات میں تناوٴ پیدا ہوگیا تھا اور پاکستان نے اپنی سرزمین سے افغانستان میں نیٹو افواج کیلئے سپلائی منقطع کردی تھی، ان حملوں میں درجنوں پاکستانی فوجی شہید ہوئے تھے۔