19 جنوری ، 2012
لاہور … مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان امن خطے میں خوشحالی لائے گا جبکہ سینئربھارتی اداکار شتروگھن سنہا کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان میں بہت پیار ملا ہے۔ انہوں نے یہ بات لاہورمیں سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا اور اداکار شترو گھن سنہا سے ملاقات کے دوران کہی۔ نوازشریف کا کہناتھاکہ مسلم لیگ ن ہمسایہ ملکوں کے ساتھ برابری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ملاقات میں پاکستان اوربھارت کے مابین قیام امن کی کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ بھارتی مہمانوں نے بھی امن کو دونوں ملکوں کیلئے نہایت اہم قرار دیا۔ شترو گھن سنہا کا کہناتھاکہ پاکستان میں انہیں بہت محبت ملی ہے۔