پاکستان
19 جنوری ، 2012

کراچی: وزراء اور بیورو کریسی سے فائدے لینے والا جعلی فوجی افسر گرفتار

کراچی: وزراء اور بیورو کریسی سے فائدے لینے والا جعلی فوجی افسر گرفتار

کراچی … پولیس نے جنرل اور بریگیڈئیر بن کر وزراء اور بیورو کریٹس سے فائدے لینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اثر و رسوخ استعمال کرکے کم قیمت میں جائیدادکی خرید و فروخت اورسرکاری ملازمین کی تقرریاں اور تبادلے کراتا تھا۔ ایس پی اے وی سی سی غلام سبحانی نے کراچی میں نیوز کانفرنس میں بتایاکہ پولیس نے ملیر کینٹ کے قریب کارروائی کی اور خود کو پاک فوج کا جنرل امتیاز اور بریگیڈیئر طارق ظاہر کرکے وزراء اور سرکاری حکام کوفون کال کرکے فائدے لینے والے ملزم مقصود علی شاہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے صوبائی وزراء آغا سراج درانی، رضا ہارون، ایاز سومرو اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی محمد حسین سید کو ماموں بنایا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے راولپنڈی میں جی ایچ کیو میں بھی رابطے تھے۔پولیس نے ملزم سے جنرل اور بریگیڈئیر رینک کے افسران کی وردیاں ، بھاری مالیت کی گاڑی، بلیک بیری موبائل فون اورکلاشنکوف بھی برآمدکرلی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم بااثرشخصیات کے ذریعے اپنے اسپتال کو کئی سرکاری اور نجی اداروں کے پینل میں شامل کرنے کے ساتھ کم قیمت پر جائیداد کی خریداری اور سرکاری ملازمین کی تقرریاں اور تبادلے کراچکاہے۔

مزید خبریں :