پاکستان
19 جنوری ، 2012

ملک کے اکثرعلاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

ملک کے اکثرعلاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

اسلام آباد …ہفتے کے روز سے ملک میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اتوار اور پیر سے یہ سلسلہ بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا۔اس دوران پہاڑوں پر مزید برف باری کی توقع ہے۔ بارش کا سبب بننے والی ہوائیں ہفتے کے روزبلوچستان میں داخل ہو کر بیش تر مقامات پر بارش کا سبب بنیں گی۔جب کہ اتوار اور پیر کو خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلستتان میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری ،گلیات ، شمالی علاقہ جات اور کشمیر میں اس دوران مزید برف باری کا امکان ہے۔اگلے چوبیس گھنٹوں میں شمال مشرقی پنجاب ، مالاکنڈ ،ہزارہ ڈویژن ،کشمیر ،گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔ کالام منفی 14 ڈگری سنٹی گریڈکیساتھ سرد ترین مقام رہا۔اسکردو منفی 13 ، پارا چنار ،قلات منفی 12 ، گوپس منفی 10،کوئٹہ منفی 7،مری منفی 4، اسلام آباد 1، لاہور 3 ، اور کراچی میں درجہ حرارت 9 ڈگری رہا۔پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں دھند کل بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :