19 جنوری ، 2012
پاک پتن …تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت سے نجات کے لئے مسلم لیگ ن اسمبلیوں سے استعفے دے۔ پاکپتن میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میمو اسکینڈل سنجیدہ مسئلہ ہے۔ حکومت کمیشن سے تعاون نہیں کر رہی۔ پاک امریکہ تعلقات کا انحصار امریکہ کے رویے پر منحصر ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو استثنا دینے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل ستائش ہے جمہوریت کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں۔